December 6, 2022

FIA arrests ARY’s anchor Chaudhry Ghulam Hussain

FIA arrests ARY’s anchor Chaudhry Ghulam Hussain

فاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک ٹیم نے اے آر وائی نیوز کے اینکر چوہدری غلام حسین کو لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لے لیا۔

چوہدری غلام حسین کے بیٹے عمر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میرے والد اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک کافی شاپ گلوریا جینز میں دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے جب 30 سے 40 افسران پر مشتمل ایف آئی اے کی ٹیم آئی اور انہیں غالباً کسی پرانے کیس میں حراست میں لے لیا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”ایف آئی اے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں تھا، ایک پرانا 2004 یا 2005 کا پراپرٹی لین دین کے حوالے سے کیس تھا جو بند ہوچکا تھا، اسی کو بنیاد بنا کر والد صاحب کو حراست میں لیا گیا۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *