وفاقی حکومت نے آرڈیننس کےذریعے منی بجٹ پیش کردیا ہے جس میں 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کر دیئےگئے
نئے آرڈیننس کے تحت تمباکو پر وسیس 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے فی کلو کردیا گیا، ٹیئرون کے 1000 سگریٹ پر ٹیکس 6500 روپے کردیا گیا،ٹیئر ٹو کے 1000 سگریٹ پر ٹیکس 2050 روپے کردیا گیا۔
آرڈیننس کے مطابق تاجروں سےبجلی کے بلوں کے ذریعے 7.5 فیصد تک سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، 20ہزار سے کم بجلی کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا جبکہ 20ہزار سے زائد بل پر 7.5فیصد سیلز ٹیکس ہو گا،حکومت کو اس اقدام سے تقریباً 27 ارب روپے کی آمدن حاصل ہونے کا امکان ہے۔