فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد کرنے والی شیخ دانش کی بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد میں با اثر کاروباری شخصیت شیخ دانش کے خاندان نے شادی سے انکار پرلڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر گردش کرنے کے بعد شیخ دانش کی بیٹی انا علی سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ساتھ ہی لڑکی کی بھنویں اور بال کاٹ کر جوتے جاٹنے پر مجبور کیا گیا،اس دوران انا علی بھی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
